لالہ موسیٰ: چک پیرانہ ریلوے ڈپو کا سکیورٹی گارڈ ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

لالہ موسیٰ: چک پیرانہ ریلوے ڈپو کا سکیورٹی گارڈ ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )لالہ موسیٰ کے نواحی علاقے چک پیرانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ریلوے ڈپو پر تعینات ایک سکیورٹی گارڈ ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

 نیوز الرٹ کے مطابق،عینی شاہدین کا کہنا ہے، متوفی گارڈ معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اچانک ریلوے لائن عبور کرتے وقت تیز رفتار ٹرین کی لپیٹ میں آ گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گارڈ کو موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام اور پولیس موقع پر پہنچ گئے، جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ حادثاتی لگتا ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔ریلوے انتظامیہ کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی گئی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں