60ویں یوم شہادت پر میجر عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے

60ویں یوم شہادت پر میجر عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے
Metro53

Metro53 - گجرات (مرزا عامر بیگ سے)آج یوم شہادت کے موقع پر پاکستان کے عظیم سپوت میجر عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ میجر جنرل اظہر یاسین، جی او سی 17 ڈویژن نے ضلع گجرات کے نواحی گاؤں لادیاں میں شہید کے مزار پر پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

میجر عزیز بھٹی نے 1965 کی جنگ میں بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ ادا کیا اور جام شہادت نوش کیا۔ ان کی قربانی کو اعلیٰ فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا جو جرات اور قربانی کی ایک لازوال مثال ہے۔

17 پنجاب حیدری کی جانب سے بھی شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے، اس موقع پر لیفٹننٹ کرنل مصدق شاہ اور بریگیڈیئر سلمان نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں، ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد گوندل نے بھی پھول پیش کیے۔

میجر عزیز بھٹی کی قربانی، ان کے قائدانہ انداز اور حب الوطنی کی داستان ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں