گجرات :نامعلوم افراد کی فائرنگ،دلاور پور کا رہائشی شخص جاں بحق

گجرات :نامعلوم افراد کی فائرنگ،دلاور پور کا رہائشی شخص جاں بحق
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )گجرات کے تھانہ ککرالی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے احسان اللہ کوٹلہ جاں بحق ہوگئے۔ مقتول کا تعلق گجرات کے نواحی گاؤں دلاور پور سے تھا۔

 نیوز الرٹ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق احسان اللہ کوٹلہ اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں