لالہ موسیٰ : ٹرین کی زد میں آکر بچہ شدید زخمی، عزیز بھٹی اسپتال گجرات منتقل

لالہ موسیٰ : ٹرین کی زد میں آکر بچہ شدید زخمی، عزیز بھٹی اسپتال گجرات منتقل
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )ایک بچہ دھامہ ٹرین پھاٹک کراس کرتے ہوئے لالہ موسیٰ کی طرف سے آنے والی ٹرین کی زد میں آ گیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر عزیز بھٹی اسپتال گجرات منتقل کیا گیا ہے۔

نیوز الرٹ گجرات  کے مطابق ،زخمی بچے کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ جو کوئی بھی اس بچے کو پہچانتا ہو یا اس کے بارے میں کوئی معلومات رکھتا ہو، وہ فوری طور پر عزیز بھٹی اسپتال گجرات سے رابطہ کرے تاکہ بچے کی شناخت اور ضروری مدد فراہم کی جا سکے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں