Metro53 - گجرات( ویب ڈیسک )گجرات کے نواحی گاؤں چکوڑی بکھو میں مبینہ طور پر ادھار سگریٹ نہ دینے پر گاہک نے دکاندار کو قتل کردیا۔
ڈیلی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں چکوڑی بَکھُو میں مبینہ طور پر سگریٹ ادھار نہ دینے پر گاہک کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتول دکاندار کی شناخت 50 سال کے ارشد کے نام سے ہوئی جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں فیاض اور تصور شامل ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ نواحی گاؤں چکوڑی بَکھُو میں پیش آیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔