گجرات:شاہین چوک میں قحبہ خانے پر چھاپہ، 6 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

گجرات:شاہین چوک میں قحبہ خانے پر چھاپہ، 6 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار
Metro53

Metro53 - گجرات (مرزا عامر بیگ سے ) گجرات میں تھانہ شاہین چوک کی پولیس نے ایس ایچ او اختر گجر کی نگرانی میں زبیر مراڑیاں کے ملکیتی فلیٹ پر قائم قحبہ خانے پر چھاپہ مارکر نائیکہ عائشہ بی بی عرف چٹو اور ایک مرد ذوالقرنین سمیت تین مردوں اور تین عورتوں کو زناکاری کرتے ہیں رنگے ہاتھوں پکڑلیا ہے ۔۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ زبیر مراڑیاں کے ملکیتی فلیٹ واقع شاہین چوک میں ذوالقرنین ساکن کامونکی اور ایک عورت مسمات عائشہ عرف چٹو بی بی ساکن راوی ریان مریدکےقحبہ خانہ چلا رہے ہیں ۔جو  حرام کاری کے لیے بدقماش مردوزن کو پیسے لیکر جگہ فراہم کرتے ہیں ۔ایس ایچ او تھانہ شاہین چوہدری اختر گجر اور ریاض احمد سب انسپکٹر معہ ملازمین وہاں ریڈ کیا تو دو مردرجب علی ساکن گوندل کوٹ اور عمران خان ساکن قاضی چک دو بدکار عورتوں مسمات عالیہ دختر عبدالزاق ساکن امامیہ کالونی  اور ثناہ دختر عمرحیات ساکن شاہدرہ لاہور  آپس میں زنا حرام کاری کررہے تھے ۔پولیس نے برہنہ حالت میں دو رنگیلے جوڑے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے ۔پولیس نے نائیکہ عائشہ عرف چٹو ،ذوالقرین اور دو مردوں اور دو بدکارا عورتوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔مقامی لوگوں نے پولیس کی کاروائی کو سراہا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں