گجرات:CCD کی بڑی کارروائی،مقابلے میں خطرناک ڈاکو مارا گیا

گجرات:CCD کی بڑی کارروائی،مقابلے میں خطرناک ڈاکو مارا گیا
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )گاؤں ہنجرا کے قریب رات گئے اہم پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی خطرناک ڈاکو محمد شہزاد مارا گیا۔ مقابلہ کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ (CCD) گجرات اور ڈاکوؤں کے درمیان ہوا، جس کی قیادت انسپکٹر بشارت احمد نے کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق محمد شہزاد ولد عبدالغفور کا تعلق تحصیل جڑانوالہ، ضلع فیصل آباد سے تھا۔ وہ ایک خطرناک اور اشتہاری ڈاکو تھا، جو ڈکیتی، قتل اور شہریوں کو زخمی کرنے جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ اس کے خلاف ڈیڑھ درجن سے زائد مقدمات درج تھے۔

محمد شہزاد کی ہلاکت کے بعد فیصل آباد، ننکانہ اور چنیوٹ جیسے اضلاع میں وارداتوں میں کمی آنے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ CCD کی اس کامیاب کارروائی پر عوامی حلقوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں