Metro53 - گجرات (مرزاعام بیگ سے ) ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی لالہ موسیٰ سرکل پولیس کا چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کےخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ صدرلالہ موسیٰ انسپکٹر مجاہد عباس نے ناظم جاوید ایس آئی، محمد عظمت ا ے ایس آئی اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی چورگینگ گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری کیے گئے 2 عدد موٹرسائیکل اور نقدی رقم 30ہزار روپے برآمد کرلیں۔جبکہ وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ2عدد پسٹل30بور بھی برآمد کرلیے۔گرفتار ملزمان 1 محسن علی ولد مظہر اقبال ساکن جلال پور جٹاں 2 جاوید اقبال ولد لال دین ضلع حافظ آباد 3 علی حمزہ ولد محمد بوٹا ساکن آزاد کشمیر شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔