Metro53 - گجرات (مرزا عامر بیگ سے)کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے کے تنازعے پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرا بھائی بھی ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔
واقعہ ایک ہفتہ قبل گجرات کے ایک مقامی گراؤنڈ میں پیش آیا تھا، جہاں کھلاڑی غلام غوث نے اوور نہ ملنے پر طیش میں آ کر کپتان، اس کے بھائی اور ماموں پر فائرنگ کر دی تھی۔کپتان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا، جب کہ اس کا بھائی اور ماموں شدید زخمی ہو گئے تھے۔
زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کپتان کا بھائی ایک ہفتے تک موت و زندگی کی کشمکش کے بعد آج دم توڑ گیا۔پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔