گجرات :موضع پیارا میں زیرتعمیر مکان سے 7 لاکھ کا سینٹری سامان چوری، مقدمہ درج

گجرات :موضع پیارا میں زیرتعمیر مکان سے 7 لاکھ کا سینٹری سامان چوری، مقدمہ درج
Metro53

Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک)گجرات اور گردونواح میں چوری کی وارداتیں نان سٹاپ جاری۔تھانہ دولت نگر کے علاقہ موضع پیارا میں اوورسیز پاکستانی چوہدری احسان الہٰی ولد محمد اشرف کے زیر تعمیر مکان سے9 عد واش رومز کا قیمتی سینٹری سامان مالیتی 7 لاکھ روپے نامعلوم چور لے اڑے۔

 تھانہ دولت  نگرمیں درج ایف آئی آر کے مطابق 19 اور 20 اگست کی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے اوورسیز پاکستانی چوہدری  احسان الہٰی کے زیر تعمیر گھر سے 9 عد واش رومز کے سینٹری سامان جس میں 9 عد ٹوٹی سیٹ،11 عد دشاورسیٹ، 9 عد سلم شاور،9 عد بیسن سیٹ مالیتی 7 لاکھ روپے چرا کر لے گئے تھانہ دولت نگر نے اورسیزاحسان الہٰی کے بھتیجے محمد عاقب وقاص کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف دفعہ 380 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا مگر تاحال ابھی تک مزید کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی اورسیز پاکستانی احسان الہٰی نے آئی جی پنجاب،آر پی او گوجرانوالہ اور گجرات میں حال ہی میں تعینات ہونے والے دبنگ اور قابل فخر پولیس آفیسر رانا عمر فاروق ڈی پی او گجرات سے اپیل کی ہے کہ میرے زیر تعمیر مکان سے چوری ہونے والے 7 لاکھ مالیتی سینٹری سامان کو برآمد کروایا اور چوروں کو گرفتار کیا جائے  ۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں