گجرات: بھمبر نالہ میں طغیانی،پھلروان میں پانی اسٹیڈیم ،زرعی زمینوں میں داخل

گجرات: بھمبر نالہ میں طغیانی،پھلروان میں پانی اسٹیڈیم ،زرعی زمینوں میں داخل
Metro53

Metro53 - گجرات (مرزاعامربیگ)بھمبر نالہ میں طغیانی کے باعث گجرات کے متعدد دیہات شدید متاثر ہونے لگے ہیں۔ پانی کی سطح مسلسل بڑھنے سے نہ صرف دیہاتی زمینیں زیرِ آب آ چکی ہیں بلکہ پھلروان اسٹیڈیم سمیت کئی علاقوں میں پانی داخل ہو چکا ہے۔

پکھوووال، موسی، کمالہ، کوٹ بیلہ اور دیگر علاقوں کے مکین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی حفاظتی اقدامات نظر نہیں آ رہے۔

نالے کے ارد گرد موجود بستیوں میں بچے جمع ہو رہے ہیں جو کسی بھی خطرناک صورتحال کو جنم دے سکتے ہیں۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو مزید دیہات زیرِ آب آ سکتے ہیں اور جانی و مالی نقصان کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں