Metro53 - گجرات (مرزاعامر بیگ سے) پولیس لائنز گجرات میں ڈی پی او رانا عمر فاروق کی زیر صدارت "پولیس اجلاس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔اجلاس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر منعقد کیا گیا۔
ڈی پی او گجرات نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور نیک نیتی سے انجام دیں تاکہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ گجرات پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے اور پولیس فورس کی فلاح و بہبود بھی ان کے مشن کا حصہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ،میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، کوئی بھی مسئلہ بلا جھجک بیان کیا جا سکتا ہے۔اجلاس کے آخر میں ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں، جس پر اہلکاروں نے ان کے اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔