Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک)گجرات کے نواحی علاقے تھانہ دولت نگر کی حدود میں واقع گاؤں مہسم میں کرکٹ میچ کے دوران پیش آنے والے جھگڑے نے خونریز شکل اختیار کر لی۔
نیوزالرٹ کی رپورٹ کے مطابق معمولی تکرار کے بعد ایک فریق نے اچانک سیدھی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں فاخر مظہر نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔فائرنگ سے دو مزید نوجوان طاہر مظہر اور یاسر مہر زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔