Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک)معروف سماجی کارکن اور شخصیت ڈاکٹر عمر عادل کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان پر الزام ہے کہ انہوں نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر آرائیں برادری کے خلاف نازیبا اور نفرت انگیز کلمات کہے تھے۔یہ کارروائی چیئرمین آرائیں ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔
ذرائع کے مطابق سائبر کرائم یونٹ نے ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف انکوائری مکمل کرنے کے بعد انہیں گرفتار کیا۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عمر عادل نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے اسے "غلط فہمی" قرار دیا تھا،تاہم متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ"سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ یا نفرت انگیز مواد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، چاہے بعد میں معذرت بھی کی جائے۔
یہ گرفتاری سوشل میڈیا پر ضابطہ اخلاق اور قانونی دائرے میں رہنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے