ملتان: سڑک پر ظلم کی انتہا۔ خاتون پر خواتین کا تشدد

ملتان: سڑک پر ظلم کی انتہا۔ خاتون پر خواتین کا تشدد
Metro53

Metro53 - ملتان (ویب ڈیسک) شیر شاہ روڈ پر انسانی بے حسی، بدتمیزی اور قانون شکنی کی بدترین مثال سامنے آئی ہے، جہاں ایک خاتون کو محض راستہ نہ دینے پر بدمعاش خواتین نے نہ صرف اس کی اسکوٹی کو ٹکر ماری بلکہ سڑک پر سرِعام اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

واقعے کی وائرل ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ خاتون کو مارا پیٹا جا رہا ہے جبکہ ساتھ موجود مرد نہ صرف خاموش تماشائی بنے رہے بلکہ عورتوں کو اکساتے بھی رہے۔متاثرہ خاتون کو زبردستی گاڑی میں ڈالنے کی کوشش بھی کی گئی، لیکن عوامی مداخلت سے وہ بچ گئی۔
شہریوں نے اس واقعے کو معاشرتی بے حسی اور قانون کی کمزوری قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ پولیس حکام سے فوری ایکشن کی اپیل کی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں