گجرات: عطائی ڈاکٹروں کیخلاف مہم سست روی کا شکار، سیکڑوں جعلی کلینک بدستور سرگرم

گجرات: عطائی ڈاکٹروں کیخلاف مہم سست روی کا شکار، سیکڑوں جعلی کلینک بدستور سرگرم
Metro53

Metro53 - گجرات (مرزا عامر بیگ سے)سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے واضح احکامات اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے باوجود محکمہ صحت گجرات کی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مہم سست روی کا شکار ہو چکی ہے۔

گلی محلوں میں بیٹھے عطائی، اسٹیروئڈز اور نارکوٹک ادویات کے بے دریغ استعمال سے شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ محکمہ صحت کے 58 فیصد ملازمین (ڈسپنسرز سے لے کر فور کلاس تک) خود بھی اپنے علاقوں میں بطور عطائی ڈاکٹر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عطائیوں کے خلاف کارروائیاں کرنے والے افسران خود بدعنوانی اور نااہلی کا شکار ہیں۔ بعض افسران کے ٹاؤٹ لوگوں کو ڈرا دھمکا کر رقوم بٹور رہے ہیں۔محکمہ صحت کی ٹیموں نے کھاریاں، گجرات، اور سرائے عالمگیر میں “سب اچھا” کی جھوٹی رپورٹس دے کر خود کو بری الذمہ کر لیا، حالانکہ درجنوں جعلی کلینکس بدستور فعال ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مؤقف واضح ہے کہ،عطائیت انسانی صحت سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ اس کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائی  جائے۔

سماجی حلقوں اور ڈاکٹرز تنظیموں نے چیف سیکرٹری پنجاب اور چیف ڈرگز کنٹرولر سے مطالبہ کیا ہے کہعطائی ڈاکٹروں اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن کے لیے،پنجاب ٹاسک فورس کو متحرک کیا جائے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں