کھاریاں : مون سون شجرکاری مہم کے تحت 1200 نئے پودے لگائے گئے

کھاریاں : مون سون شجرکاری مہم کے تحت 1200 نئے پودے لگائے گئے
Metro53

Metro53 - گجرات(مرازعامر بیگ سے )اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی کھاریاں اور ACE کے پراجیکٹ سٹیزن سوسائٹی کی جانب سے گرین پروجیکٹ کھاریاں کے تحت جی ٹی روڈ کھاریاں کے اطراف 1200 نئے پودے لگائے گئے۔

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی، رکن صوبائی اسمبلی سید مدد علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھاریاں مشرف بیگ، ACE کے پراجیکٹ سٹیزن سوسائٹی کے نمائندگان نے مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے۔

مون سون شجرکاری مہم کا حصہ ہے اور اس کے تحت جی ٹی روڈ کلیوال سیداں پر بھی پودے لگائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر اور ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ماحولیاتی بہتری اور آئندہ نسلوں کے لیے نہایت ضروری ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں