Metro53 - گجرات (مرزا عامر بیگ سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) گجرات رانا عمر فاروق نے پولیس افسران، جوانوں اور شہداء کے بچوں کی تعلیم کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے۔
فورسز اسکول سسٹم گجرات کیمپس اور گجرات پولیس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔معاہدے کے مطابق۔پولیس شہداء کے بچوں کو فورسز اسکول گجرات کیمپس میں مکمل مفت تعلیم دی جائے گی۔حاضر سروس افسران و جوانوں کے بچوں کو 40٪ ماہانہ فیس میں رعایت اور 100٪ ایڈمیشن فیس میں معافی دی جائے گی۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے کہا کہ یہ قدم پولیس فورس کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے، اور وہ فورسز اسکول سسٹم کی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس قومی خدمت میں بھرپور تعاون کیا۔تقریب میں ڈائریکٹر فورسز اسکول گجرات عدنان حفیظ، پرنسپل احمد رضا اور دیگر افسران موجود تھے۔