گجرات : سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کی تیاریوں کا جائزہ

گجرات : سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کی تیاریوں کا جائزہ
Metro53

Metro53 - گجرات (مرزا عامر بیگ )ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی زیر صدارت سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لیے قومی ویکسینیشن مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ مہم 15 ستمبر 2025 سے شروع کی جائے گی جس میں 9 سے 14 سال کی بچیوں کو مفت ویکسین دی جائے گی۔ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ڈاکٹر سید محمد اعتزاز احمد، اور فوکل پرسن ڈاکٹر اسامہ طاہر نے مہم کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ اسکولوں، مدارس اور منظور شدہ مقامات پر ویکسینیشن کیمپس قائم کیے جائیں تاکہ ہر ہدف شدہ بچی تک ویکسین پہنچائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم بچیوں کے مستقبل کے تحفظ کا ذریعہ ہے اور اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں مختلف محکموں کے نمائندگان اور افسران نے شرکت کی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں