سرائے عالمگیر: بار صدر کا بھانجا فائرنگ سے جاں بحق، ملزمان فرار

سرائے عالمگیر: بار صدر کا بھانجا فائرنگ سے جاں بحق، ملزمان فرار
Metro53

Metro53 - سرائے عالمگیر (مرزا عامر بیگ سے)سرائے عالمگیر میں نہر کنارے ایک افسوسناک واقعہ میں 30 سالہ محمد ریحان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ مقتول کچہری کا کلرک اور سابق صدر بار کا بھانجا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، محمد ریحان نے بیرونِ ملک جانے کے لیے اسامہ نامی شخص کو بھاری رقم دی تھی۔ اس سلسلے میں ریحان کو ملزم نے دو لاکھ روپے واپس دینے کا جھانسہ دیا، اور بلایا۔

ریحان کار میں سوار ہو کر رقم لینے کے لیے روانہ ہوا، مگر سرائے عالمگیر کی نہر کے کنارے ملزم اسامہ نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ریحان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچی، لاش کو تحویل میں لے کر ضروری شواہد جمع کیے اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔

ابتدائی رپورٹ میں اسامہ اور اس کے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں