Metro53 - گجرات (اعجازشاکر ) پولیس چوکی تھپلہ میں تعینات کانسٹیبل کامران اختر کی جانب سے ایک زیرِ حراست شہری راجو علی کے سر کے بال زبردستی کاٹے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد پولیس کے رویے پر شدید عوامی تنقید سامنے آ رہی ہے
پولیس کے مطابق، راجو علی خواتین کا روپ دھار کر بھیک مانگنے اور بس اڈوں میں چھیڑ خانی کرنے میں ملوث تھا، جس پر اُسے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ راجو علی اونچی آواز میں بھیک مانگتا تھا اور عوامی مقامات پر بدنظمی پھیلا رہا تھا، جس پر اُس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
زیرِ حراست شہری کے بال کاٹنے کا عمل سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا باعث بن گیا ہے، اور شہریوں کی جانب سے اسے غیر انسانی، تضحیک آمیز اور قانون سے تجاوز قرار دیا جا رہا ہے۔واقعے پر محکمہ پولیس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔