گجرات:رحمانیہ پل پرڈاکو ؤں کی واردات۔مقدمہ درج

گجرات:رحمانیہ پل پرڈاکو ؤں کی واردات۔مقدمہ درج
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) گجرات میں جی ٹی روڈ پر واقع رحمانیہ پل کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ایک شہری سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی لوٹ لی۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

نیوزالرٹ کی رپورٹ کے مطابق پولیس  کاکہنا ہے متاثرہ شہری، ارسلان اصغر سکنہ گاؤں پوئلہ، اپنی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اسے روک کر اسلحے کے زور پر قیمتی سامان چھین لیا۔

متاثرہ شہری نے فوری طور پر تھانہ رحمانیہ میں رپورٹ درج کروائی، جس پر مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ اور رحمانیہ پل پر اس سے قبل بھی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں، لیکن پولیس کی جانب سے کوئی خاطر خواہ قدم نہیں اٹھایا گیا۔ عوام نے پولیس گشت بڑھانے اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں