گجرات:1500روپے نہ ہونے پرسول اسپتال میں زخمی بچی کے سرپرٹانکے نہ لگ سکے

گجرات:1500روپے نہ ہونے پرسول اسپتال میں زخمی بچی کے سرپرٹانکے نہ لگ سکے
Metro53

Metro53 - گجرات (عامر بیگ سے) گجرات میں محکمہ صحت کی کارکردگی نے حکومت پنجاب کے دعوؤں کی قلعی کھول کررکھ دی۔ترقی یافتہ پنجاب میں جلالپور جٹاں کے ایک سرکاری اسپتال میں اس وقت افسوسناک واقع پیش آیا جب اسپتال کے عملے نے زخمی بچی کی پٹی کیلئے ٹانکالگانے کادھاگہ باہر سے منگوانے کاکہا ۔۔

متاثرہ بچی کی والدہ کے مطابق، مریم نامی بچی کو سر پر گہری چوٹ آئی تھی، جس پر اسے اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم اسپتال عملے نے بچی کو ٹانکے لگانے کے لیے درکار دھاگہ باہر سے لانے کا کہا۔ماں کے مطابق، دھاگے کی قیمت 1500 روپے بتائی گئی، جو وہ ادا نہ کر سکیں۔ نتیجتاً اسپتال عملے نے ٹانکے لگانے کے بجائے صرف پٹی کر کے بچی کو واپس بھیج دیا اوراہل خانہ کو مجبوراً بچی کو ٹانکوں کے بغیر ہی گھر لے جانا پڑا۔

اس خبر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم  نواز کی کارکردگی پرسوالیہ نشانہ لگادیا  کی سرکاری اسپتال میں ایک بچی کےاعلاج کیلئے بنیادی سہولیات موجود نہیں ۔اربوں ،کروڑوں کے سالانہ بجٹ کے تحت چلنے والے محکمہ صحت کے ملازمین نے اہل خانہ کوزخم پر پٹی کرنے کیلئے چیزیں باہر سے منگوانے کاکہا۔

واقعے پر علاقہ مکینوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا ہے اور محکمہ صحت پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب، محکمہ صحت کے افسران تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل دینے سے گریزاں ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں