Metro53 - گجرات (مرزا عامر بیگ سے)16 اگست 2025 کو دوپہر 1 بج کر 25 منٹ پر گجرات کے علاقے ڈنگہ روڈ پر واقع دھل بنگش اسٹاپ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔
موٹر سائیکل پر سوار چکوڑی بھیلووال کے رہائشی طارق فاروق کی فیملی، جن میں ان کی اہلیہ، بیٹی اور بیٹا شامل تھے، سفر کر رہے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں
بشریٰ بی بی زوجہ طارق فاروق، عمر تقریباً 50 سال موقع پر جاں بحق،علیشہ دختر طارق، عمر تقریباً 20 سال شدید سر کی چوٹ لگنے سے موقع پر دم توڑ گئیں
جبکہعبداللہ ولد طارق عمر17 سالہ سپر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگے
ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی، ابتدائی طبی امداد فراہم کی، اور زخمی عبداللہ کو ٹراما سینٹر لالہ موسیٰ منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد کی میتیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کر دی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ تیز رفتاری بیان کی گئی ہے۔