Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک) شادیوال میں دارالعلوم جامعیہ محمدیہ فاروقیہ رضویہ میں قرآن پاک کی تلاوت کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے ممتاز عالم دین علامہ مقبول احمد کے صاحبزادے اور ممبر امن کمیٹی صاحبزادہ علامہ محمد طلحہ رضا کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔
محمد طلحہ رضا کو محمد طلحہ رضا کو پیٹ اور ٹانگوں میں متعدد گولیاں لیں، شدید زخمی حالت میں علامہ طلحہ رضا کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال لے جایا گیا مگر زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ڈی پی او گجرات ، ڈی ایس پی صدر سرکل ایس ایچ او تھا نہ کنجاہ اور انچارج پولیس چوکی موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے علامہ طلحہ رضا کی مدعیت میں اور عثمان او باراں والیہ، قاری محمد اور عثمان لوہاراں والیہ، قاری محمد اسلم ، قاسم شاہ ، ریحان اسلم سمیت 4 نا معلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 528/26 درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی، فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقہ مکین اور سوگواران کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی جہاں رات دیر تک لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔
علامہ محمد طلحہ رضوی کے انتقال پر علاقے بھر میں گہرے رنج و غم اور سوگ کی فضا قائم ہے جبکہ اہل سنت کے مذہبی دعوامی حلقوں میں اس سانحے پر شدید تم و تھے کا اظہار کیا جا رہا ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
، فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقہ مکین اور سوگواران کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی جہاں رات دیر تک لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔