Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک)گزشتہ روز گجرات اورجہلم شہر میں انتہائی شرمناک واقعات سامنے آئے ہیں جن دوواقعات میںتین نومولود بچوں کو ویرانے میں پھینکے جانے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق،گجرات کےنواحی گاؤں مومدی پورسیداں میںایک خاتون نے اپنے جڑواں بچوں کوبوری میںڈال کر ویرانے میں پھینک دیا ،خوشی قسمتی سے کوڑااٹھانے والے بچے کی نظر پڑی تو اس نے قریبی گھرکواطلاع دی تو پھر 1122ریسکیواہلکاروںکوکال کرکے نومولود بھائی اوربہن کوریکو ر کیا گیا،ابتدائی طبی امداد کےبعد نومولود بچوں کوعزیز بھٹی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لیکن اطلاع ملنےپر پولیس موقع پرپہنچ گئی اورویڈیو کی مدد سے ویرانے میں پھینکنے والی اس سنگدل ماں کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اس طرح اس دن جہلم میں بھی ایسا ہی واقع پیش آیا جہاں ایک جوڑے نے شاپر میںڈال کرایک مولود بچی کوجھاڑیوں میںپھینک دیا ،قریب سے گزرنے والے شخص کی نشاندہی پر 1122 والوں نے بچی کوریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا ،جوڑے کی تلاش کردی۔