گجرات: موٹر سائیکل چوری کیس، ’’عمری گینگ‘‘ کے 3 ارکان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

گجرات: موٹر سائیکل چوری کیس، ’’عمری گینگ‘‘ کے 3 ارکان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک): شاہین پولیس اسٹیشن گجرات نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث مبینہ ’’عمری گینگ‘‘ کے تین ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

ولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عمر نبی، نبیل احمد اور محمد بوٹا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گینگ کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ گینگ کی دیگر وارداتوں اور ممکنہ ساتھیوں سے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں