Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک)گجرات کے نواحی گاؤں کالرہ میں بااثر شخص خدا کی زمین پر فرعون بن بیٹھا ہے،
اطلاعات کے مطابق،غریب باپ کودو سالہ بچے کوقبرستان میں دفنانے سے روک دیا۔
غریب باپ ہاتھوں پر بیٹے کی میت اٹھائے ترلے منتیں کرتا رہا،سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے ،بااثر شخص کی ڈھٹائی سے ترلے منتوں کے باوجود بچے کی تدفین کوروک دیا گیا ہے۔
جس کے بعد متاثرہ فیملی نے سڑک پر جنازہ کروایا،کافی تگ ودوکے بعداطلاعات آئی ہیں معصوم بچے کی تدفین کاعمل مکمل کیا گیا،
دوسری جانب گجرات کے نواحی گاؤں کالرہ پنواں میںبااثر شخصیت کی جانب سے بچے کی تدفین روکنے کی کوشش
وائرل ویڈیو میں بچے کی تدفین کا روکا جانا واقع کالرہ پنواں گجرات کا بتایا جا رہا ہے اگر اس وڈیو میں بیان کیا گیا مقام اور بتائے گئے افراد درست ہیں اور واقع تازہ ہے تو گجرات پولیس کو اس پر سخت ایکشن لینا چاہیے ۔ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔