لاہور: گھریلو تنازعہ پر قیامت خیز فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

لاہور: گھریلو تنازعہ پر قیامت خیز فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
Metro53

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے چونگ میں گھریلو تنازع نے انتہائی افسوسناک رخ اختیار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایک شخص عمران شوکت علی نے مبینہ طور پر اپنے سسرال جا کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اس کی اہلیہ سمیعہ، سسر علی اور سالہ ذیشان جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد ملزم عمران شوکت علی نے مبینہ طور پر خود کو بھی گولی مار لی اور موقع پر دم توڑ گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس آپریشنز اور انویسٹی گیشن ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں