گجرات :آزاد کشمیر الیکشن،جیت کا جشن،ہوائی فائرنگ کرنے پر ن لیگی رہنماء سمیت40 کارکنوں پر مقدمہ درج

گجرات :آزاد کشمیر الیکشن،جیت کا جشن،ہوائی فائرنگ کرنے پر ن لیگی رہنماء سمیت40 کارکنوں پر مقدمہ درج
Metro53

Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک) گجرات میں ن لیگی رہنماؤں سمیت 40 افراد پر ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج، آزاد کشمیر الیکشن میں گجرات سیٹ پر مسلم لیگ ن کی فتح کی خوشی میں جلالپور جٹاں موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں شریک موٹرسائیکل سوار کارکن نے ہوائی فائرنگ شروع کردی جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے مسلم لیگ ن جلالپور جٹاں کے رہنماء چوہدری علی وڑائچ کلاچور سمیت 40 سے زائد لیگی کارکنوں کیخلاف زیر دفعہ 324,148,149،109اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت نے مقدمہ کو من گھرٹ قرار دیکر اسکی مذمت کی ہے،چوہدری علی وڑائچ کا کہنا تھا کہ مخالفین کو گجرات میں مسلم لیگ ن اور ذیشان یونس کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی ہے،ہر اوچھے ہتھکنڈے کا جواب دیں گے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں