Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )گجرات میں مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری ،شہر میں موسلا دھار بارش رات گئے سے تاحال جاری ہے جس سے شہر کی بیشتر سڑکیں زیر آب آگئیں۔ واسا کے مطابق ابتک 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ نکاسی آب کیلئے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل استعداد پر چل رہے ہیں۔
برسات کے موسم میں شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہونا گزشتہ کئی دہائیوں سے ایک معمول بن چکا جس سے تاحال چھٹکارا نہیں ہو سکا اور نہ ہی 6 ماہ پہلے شروع ہونیوالی نئی سکیمیں ابھی مکمل ہوئیں لہٰذا شہر پرانے نکاسی نظام پر چل رہا ہے جسمیں نئی موٹریں اور جنریٹرز نصب کر کے کچھ بہتری کی کوشش کی گئی ہے جبکہ ابھی برسات کا موسم شروع ہوا ہے بارش کے کئی اسپیل ابھی باقی اور شہری گزشتہ برسوں کی اذیت کو مدنظر رکھتے ہوئے خوفزدہ ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ شہریوں کو اس تکلیف سے نجات کیلئے نئی اسکیمیں معیاری اور بروقت مکمل ہوں۔