طوفانی بارش سے گجرات پھر ڈوب گیا،ضلعی انتظامیہ ناکام

طوفانی بارش سے گجرات پھر ڈوب گیا،ضلعی انتظامیہ ناکام
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )گجرات شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے ضلعی انتظامیہ گجرات کی کارکردگی کی قلعی کھول دی۔

اطلاعات کے مطابق،ہریہ والہ کے مقام پر بارشی پانی جی ٹی روڈ پر آ جانے سے ٹریفک کی روانی متاثرہونے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب ،جناح روڈ ، سرکلر روڈ ، چوک نواب صاحب، جیل چوک اور رحما ن شہید روڈ پانی میں ڈوب  گئے،سڑکیں اور گلیاں تلاب بن گئے دو فٹ تک پانی کھڑا ہو گیا۔
واسا کی کارکردگی کا پول کھل گیا، نکاسی آب کی مشینری ڈرینج سسٹم جواب دے گی،
 سڑکوں اورگلیوں میں پانی کھڑا ہونے کیوجہ سے شہری زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔  سیوریج نظام جواب دینے سے  شہریوں کے گھروں کے اندر پانی داخل ہوگیااوار اربوں روپے کے فنڈزکہاںخرچ ہوئے؟ شہریوں کا سوال۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے فلڈ وارننگ جاری ، بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز جاری رہنے کاامکان ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں