Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک )کوٹلہ ارب علی خان میں تھانہ گلیانہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے غریب زمیندار محمد حسین کی قیمتی بھینس کے تھن کاٹ دیئے جس سے زخمی ہونے والی بھینس ہلاک ہو گئی۔
متاثرہ زمیندار اور اہلِ علاقہ نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی پی او گجرات اور ایس ایچ او تھانہ گلیانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فور ی گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اورمالکان کوانصاف دلوایا جائے۔