Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک ) تحصیل کنجاہ کے تھانہ منگووال کے علاقے لنگے میں قتل کی ایک لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 17 سال بعد جیل سے رہا ہونے والے ناصر ولد اللہ دتہ ماچھی کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی وجوہات اور ملزمان کے بارے میں تاحال حتمی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مزید تفصیلات سامنے آنے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔