خیبر میں دلہے کی گاڑی کو ہونیوالے حادثے میں 5 دوست جاں بحق، دلہا معجزانہ طور پر محفوظ رہا

خیبر میں دلہے کی گاڑی کو ہونیوالے حادثے میں 5 دوست جاں بحق، دلہا معجزانہ طور پر محفوظ رہا
Metro53

Metro53 - خیبر( ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں دلہے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 سگے بھائیوں سمیت 5 دوست جاں بحق ہوگئے جبکہ دلہا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق حادثہ  بابِ خیبر کے سامنے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  دلہا کی آج شادی ہونے والی تھی اور حادثہ اس وقت پیش آیا جب دلہا کو سیلون میں تیار کرنے کے بعد اس کے دوست اسے واپس گھر لے جا رہے تھے، حادثے کے نیتجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو گاڑی سے نکال کر قریبی جمرود ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور لاپرواہی سامنے آئی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں