گجرات:مون سون سیزن کے پیش نظرواساکاخصوصی آپریشن

گجرات:مون سون سیزن کے پیش نظرواساکاخصوصی آپریشن
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )مون سون سے قبل گجرات میں واسا کی ٹیمیں شہر بھر میں سیوریج اور نکاسیٔ آب کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے دن رات متحرک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، خصوصی آپریشن کے تحت بڑے نالوں، ڈرینز، مین ہولز اور سیوریج لائنوں کی صفائی، ڈیسلٹنگ اور رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے تاکہ مون سون کے دوران بارشی پانی کے بروقت اخراج کو یقینی بنایا جا سکے۔ واسا کی ٹیمیں جدید مشینری اور افرادی قوت کے ذریعے شہریوں کو صاف، محفوظ اور بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہی ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں