سرگودھا: بھیرہ کے قصبے علی پور سیدہ میں ورلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ

سرگودھا: بھیرہ کے قصبے علی پور سیدہ میں ورلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ
Metro53

Metro53 - سرگودھا( ویب ڈیسک )ورلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے نواہی قصبہ علی پور سیدہ میں ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے تقریبا 225 مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور کیمپ میں فری چھاتی کے ایکسریز کیے گئے اور الٹراساؤنڈ پرفارم کیے گئے اور تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئی ۔

اس موقع پر ورلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن  کے ضلعی عہدے داران اور سرپراست اعلی سرگودھا  ڈویژن اعجازبلوچ صاحب پریزیڈنٹ محمد کامران سینیئر وائس پریزیڈنٹ عمران علی وائس پریزیڈنٹ فراست شاہ جنرل سیکرٹری عادل بلوچ کی حوصلہ افزائی کے لیے سی ای او ورلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رانا عبدالستار صاحب تشریف لائے اور فری میڈیکل کیمپ کو سپروائز کیا اور ضلعی عہدے داران کی اس کوشش کو سراہا اور مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کیا جن کے مالی تعاون سے یہ کیمپ لگایا گیا اور ویلفیئر کے پروجیکٹس کو جاری رکھنے کی ترغیب دی ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن 1991 سے رجسٹرڈ این جی او ہے جس کو2012 سے یو این سے سپیشل کنسلٹیٹو سٹیٹس بھی حاصل ہے۔ اس این جی او کا مقصد غریب اور لاچار لوگوں کے لیے فری میڈیکل کیمپس لگانا ان کی امداد کرنا غریبوں کو خوراک فراہم کرنا بچوں کو حفاظت کے ساتھ ساتھ مفت تعلیم فراہم کرنا عورتوں کو حفاظت اور شیلٹر ہوم فرام کرنا اور ان کے لیے روزگار کا بندوبست کرنا ہے

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں