ناصر مدنی نے مومنہ اقبال سے عوامی معذرت کر لی، سابق بیان واپس لینے کا اعلان

ناصر مدنی نے مومنہ اقبال سے عوامی معذرت کر لی، سابق بیان واپس لینے کا اعلان
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک )مذہبی مقرر ناصر مدنی نے اداکارہ مومنہ اقبال کے خلاف دیے گئے اپنے سابقہ بیان سے رجوع کرتے ہوئے عوامی سطح پر معافی مانگ لی۔ چند روز قبل ان کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے مومنہ اقبال سے متعلق سخت مؤقف اختیار کیا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔

اس معاملے میں مومنہ اقبال کی جانب سے قانونی نوٹس بھی بھجوایا گیا، جبکہ ان کی بہن اور وکیل رمشہ اقبال نے اس کیس کی پیروی کی۔ قانونی نوٹس میں ناصر مدنی سے الزامات واپس لینے اور معذرت کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اب اپنے تازہ بیان میں ناصر مدنی نے کہا کہ اگر ان کی کسی بات سے مومنہ اقبال یا ان کے اہلِ خانہ کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کھلے دل سے معافی مانگتے ہیں اور کسی کی عزتِ نفس مجروح کرنا ان کا مقصد نہیں تھا۔

ناصر مدنی نے رمشہ اقبال کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قانون کے شعبے میں اپنی الگ شناخت قائم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کی ہر بیٹی کے احترام اور وقار کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور کسی بھی خاتون کو بلاوجہ تنازع یا الزامات کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

ناصر مدنی کے اس مؤقف میں تبدیلی کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے ان کی معذرت کو مثبت قدم قرار دیا، جبکہ دیگر نے مومنہ اقبال کے قانونی مؤقف اور اپنی عزت کے دفاع میں اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں