Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی معاون برائے فوڈ سیفٹی و کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے کہا ہے کہ دھمکیوں سے ڈر نہیں لگتا ،کیونکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز میری بوس ہیں۔
مشیر برائے وزیراعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ نے فرخ شہبازوڑائچ کےپوڈ کاسٹ میں کہا کہ پاکستان میں قتل کرناکوئی مسئلہ نہیں رہ گیا ایک دفعہ ایک منڈی پر کارروائی کے دوران کہا گیا قتل کرنا ہمارے لیےمسئلہ نہیں ایسے میں صبح اکیلے ڈرائیور کےہمراہ وہا ں پہنچ گئی اوردیکھا تو کچھ بھی نہیں ہوا۔
سلمیٰ بٹ نے پوڈ کاسٹ میں کہا کہ صد رمسلم لیگ ن میاں نوازشریف میرے فیورٹ سیاستدان ہیں ان کو فالوکرتی ہوں ،وزیراعلیٰ مریم نواز میر ی بوس ہیں توایسے میں کسی کی دھمکیوں سے خائف ہونے والی نہیں۔
فرخ شہبازوڑائچ کے پوڈ کاسٹ میں مشیر اعلیٰ سلمیٰ بٹ نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئےکہا کہ زندگی میں کبھی کے ایف سی نہیں کھایا،پریشرککر میں روٹیاں لگانے کافن بھی جانتی ہوں۔بکرے کاگوشت کھانے کی شوقین ہوں۔
سلمیٰ بٹ کامزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پیرافورس اورسی سی ڈی کی وجہ سے جرائم اورقانون کی خلاف ورزیوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے،قانون سے تجاوزاوراختیارات کےغلط استعمال پر 500 سے زائد پیرافورس اہلکاروں کونوکریوں سے برطرف کیا جاچکا ہے۔
دوسری جانب موٹر وے پربزنس اورپرائس کنٹرول صوبائی حکومت کی ذمہ داری نہیں ،موٹر وے میں بعض جگہوں پر 30 روپے والی چیز100 روپے میں ملتی ہےان پر کنٹرول وفاقی حکومت کے انڈر آتا ہے۔