سابق سنیٹر نیلوفر بختیار دوبارہ مسلم لیگ ق میں شامل

سابق سنیٹر نیلوفر بختیار  دوبارہ مسلم لیگ ق میں شامل
Metro53

Metro53 - اسلام آباد( ویب ڈیسک )سابق وفاقی وزیر اور سنیٹر نیلوفر بختیار نے باقاعدہ طوپر پاکستان مسلم لیگ ق میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سابق وزیرنیلوفربختیار  کی  شمولیتی تقریب میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین، سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن،ڈاکٹر محمد امجد رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان ملک سمین خان ،سرائی نیاز حسین خاصخیلی کامران عثمانی ، انیلا چوھدری ، ملک غلام مصطفی ایڈووکیٹ عامر کھوکھر ، چوھدری اعظام سمیت پارٹی کے مرکزی قائدین موجود تھے۔

صوبائی وزیرچودھری شافع حسین کا کہناتھاکہ سابق سینٹر نیلوفر بختیار کی شمولیت سے پارٹی کو سیاسی تقویت ملے گی اوران کے تجربہ سے استفادہ کریں گے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں