سئیول :پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے چیئرمین مدثر علی چیمہ کو تمغہ امتیاز سے نواز ا گیا

سئیول :پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے چیئرمین مدثر علی چیمہ کو تمغہ امتیاز سے نواز ا گیا
Metro53

Metro53 - سئیول(ویب ڈیسک ) پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے چیئرمین مدثر علی چیمہ کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی میں نمایاں اور غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیے جانے والے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ یہ خصوصی تقریب برائے عطائے منصب پاکستان ایمبیسی سئیول میں منعقد ہوئی جس میں کورین سول سوسائٹی، سفارتی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے ش

تقریب کا آغاز ایمبیسی میں تعینات ہیڈ آف چانسری رابیل کینڈی کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں صدر پاکستان کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا جس میں مدثر علی چیمہ کی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خدمات، پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ اور کاروباری و سماجی میدان میں ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

بعد ازاں سفیر پاکستان  سید معظم حسین شاہ نے باقاعدہ طور پر مدثر علی چیمہ کو تمغہ امتیاز عطا کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے بھرپور تالیاں بجا کر ان کی خدمات کو سراہا اور اسے نہ صرف مدثر علی چیمہ بلکہ پوری پاکستانی کمیونٹی برائے کوریا کے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔

پاکستان میں کوریا کے سابق سفیر ایکسیلینسی ڈاکٹر سونگ جونگ ہوان نے  بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے مدثر علی چیمہ کی خدمات کو پاکستان اور کوریا کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے کوریا میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور مدثر علی چیمہ اس کی ایک نمایاں مثال ہیں۔

سفیر پاکستان معظم حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدثر علی چیمہ نے اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے جس جذبے، دیانت داری اور محنت کے ساتھ خدمات انجام دیں وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے اس اعزاز کو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں