گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فورسز کاحملہ ، سابق سینٹر ر مشتاق احمد خان گرفتار

گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فورسز کاحملہ ، سابق سینٹر ر مشتاق احمد خان گرفتار
Metro53

Metro53 - استنبول ( ویب ڈیسک ) گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کرتے ہوئے سرپرست پاک فلسطین فورم، سابق سینٹر ر مشتاق احمد خان سمیت دیگر ممالک کے کئی رہنماؤں کوگرفتار کرلیا۔

غزہ مارچ کے ایکٹوسٹ کا سابق سینٹر ر مشتاق احمد  خان کی  بازیابی کے لئے ملک بھر میں احتجاج کی کال اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے ہے حکومت فوری  طور پر دفتر خارجہ، یونانی اور یورپی سفارت خانوں کو متحرک کرے اور سینٹر مشتاق احمد خان سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام ایکٹوسٹ کی زندگیوں کومحفوظ بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے۔

 اسرائیلی حراست میں موجود سابق  سینٹر مشتاق احمد خان سمیت تمام فلوٹیلا کارکنان کی فل فور رہائی ممکن بنائی جائے۔

 ریاستی سطح پر حکومت اسرائیل کے اس غیر قانونی اقدام کی مذمت کرے اور دوست ممالک  کے ساتھ مل کر تمام سفارتی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی اور ہیومنٹریرین راہداری کھلوانے کے لئے اسرائیل پر دباؤ کو بڑھایا جائے۔

 پاکستانی عوام اسرائیلی کی اس کھلی جارحیت اور دہشتگردی کے خلاف سڑکوں پر نکلے اور پرامن احتجاج کا حصہ بنے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں