Metro53 - استنبول ( ویب ڈیسک )گلوبل صمود فلوٹیلا 2.0 کا انسانی امدادی مشن اس وقت حملے کی زد میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ریاست نے بین الاقوامی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر کشتیوں کو روکنا اور قبضے میں لینا شروع کر دیا ہے، جبکہ شرکاء کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔
ابتدائی رپورٹس (بشمول الجزیرہ) کے مطابق اب تک تقریباً 50 کشتیوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے، جو بین الاقوامی سمندری قوانین اور انسانی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ہم تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان کے واحد نمائندہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان ان کشتیوں میں سے ایک پر سوار تھے، جو یونان کے قریب بین الاقوامی سمندری حدود میں موجود تھی۔
ان سے ہماری آخری رابطہ 30 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4:51 بجے ہوا تھا۔ہم میڈیا سے اپیل کرتے ہیں کہ اس صورتحال کو فوری طور پر اجاگر کریں اور مطالبہ کریں کہ تمام زیرِ حراست افراد کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور انہیں فوری رہا کیا جائے، بین الاقوامی پانیوں میں انسانی امدادی مشنز کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ اس خطرناک صورتحال پر عالمی سطح پر فوری توجہ دی جائے۔