Metro53 - لندن( ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کو نیا پیار مل گئی ۔
برطانوی میڈیا نے منگنی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمائما گولڈ سمتھ 12ماہ سے ایک کروڑ پتی سافٹ ایئر انویسٹر کےساتھ ڈینٹنگ کر رہی تھیں، اب انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی سکرین رائٹر اور ڈاکیومنٹری پروڈیوسر جمائما نے آئرش، آسٹریلوی ارب پتی فنانسر کیمرون اوریلی سے منگنی کر لی ، دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تعلق قائم تھا۔
62 سالہ کیمرون اوریلی ایک سرمایہ کار ہیں اور متعدد بین الاقوامی کمپنیوں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، وہ سابق میڈیا ٹائیکون سر انتھونی اوریلی کے بیٹے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں کی ملاقات پیشہ ورانہ مصروفیات کے دوران ہوئی تھی جو بعد میں دوستی اور پھر تعلق میں تبدیل ہو گئی، جوڑا اپنی زندگی کا زیادہ وقت سوئٹزرلینڈ اور لندن میں گزارتا ہے۔ جمائما کے اہلخانہ نے بھی کیمرون اوریلی سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کیمرون اوریلی اورجمائما کے درمیان ملاقات کام کے سلسلے میں ہوئی تھی،اس سے پہلے وہ کچھ عرصے کیلئے دوست بھی رہے ہیں،صرف ایک سال سے ایک جوڑے کے طور پر ایک ساتھ ہیں ، وہ بہت خاص شخص ہیں اور جمائما ان کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں۔
آکسفورڈ گریجویٹ نے 2000میں چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے سبکدوش ہونے سے پہلے اپنے والد کی میڈیا ایمپائر،انڈیپنڈنٹ نیوز اینڈ میڈیا اور بعد میں آسٹریلوی گروپ اے پی این نیوز اینڈمیڈیا میں کام کرتے ہوئے ایک دہائی گزاری۔