Metro53 - واشنگٹن(ویب ڈیسک)اامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دے دی اورکہاہے کہ ایران نے گڑ بڑ کی تو دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں۔
امریکی صدر نے نئی ایرانی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی لیکن جائزہ لینے سے پہلے ہی کہہ دیا کہ میں نہیں سمجھتا نئی تجاویز قابل عمل ہوں گی۔
ایک بار پھر دھمکی دی کہ ایران نے گڑبڑ کی تو دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ تباہ ہوچکا ہے۔
امریکی صدر نے ایران کی ناکہ بندی کو دوستانہ قرار دیا۔ بولے ہمیں کوئی چیلنج نہیں کررہا البتہ ڈیموکریٹس ایران سے مذاکرات کرنے کی ہماری لامحدود صلاحیت کو نقصان پہنچارہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے جرمنی سے 5 ہزار سے زیادہ فوجی واپس بلانے کی بھی تصدیق کردی۔