Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )ایوان صدر صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سےچیف میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد انعم فاطمہ کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، انعم فاطمہ عام انتخابات 2024 میں پی پی 158 لاہور کی آر او تھی، یہاں سے پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر چوہدری مونس الٰہی نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے لیکن انعم فاطمہ نے مونس الٰہی کے کاغذاتِ نامزدگی ریجیکٹ کردیئے تھے۔
انعم فاطمہ کی یہ ایسی عظیم خدمات تھیں جن کی بنیاد پر راتوں رات ترقی دی گئی،آج انعم فاطمہ گریڈ 20 کی افسر ہے، اور اسکے پاس بیک وقت تین تین عہدے ہیں، یہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ بھی ہے، یہ ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن اسلام آباد بھی ہے، یہ چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد بھی ہے
میں تو یہ سوچ رہا ہوں کہ اتنی ننھی سی جان، اوپر سے تین تین عہدے اور امتیاز کا وزن اور ساتھ یہ گرمی کا موسم ہے۔