Metro53 - کراچی( ویب ڈیسک)مجھے جو بھی نقصان پہنچائے گا میں اس سے بدلہ نہیں لوں گامیرے ساتھ کسی بھی ناخوشگوارواقعے کی ذمہ داری ریاست پرعائد ہوگی
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا، تاہم میں نے وہاں جانے اورجلسے میں شرکت کافیصلہ کیا
مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا، مجھے جو بھی نقصان پہنچائے گا، میں اس سے بدلہ نہیں لوں گا، میرے ساتھ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری ریاست پر ہوگی۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کو سیاست نہ سکھائی جائے، بلکہ دیگر جماعتیں جمعیت سے سیاست سیکھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جماعت کا منشور اسلامی بلاک کے قیام پر مبنی ہے۔