حکومت نے پیٹرول کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے،حافظ نعیم الرحمان

حکومت نے پیٹرول کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے،حافظ نعیم الرحمان
Metro53

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک )امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر  ردعمل دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمراں عالمی مارکیٹ کا نام لیتے ہیں اور بھاری لیوی عوام سے وصول کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کا پیٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں،  فی لیٹر 150 روپے سے زائد ٹیکسز و لیوی وصول کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت 15 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے ہو گئی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں