چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سیالکوٹ کاجائزہ لیا

چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سیالکوٹ کاجائزہ لیا
Metro53

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پیسک ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سیالکوٹ کے امور، سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام اور انڈسٹری کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سیالکوٹ کی کالونائزیشن کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ، ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے ڈاکٹر اسلم ڈار،رانا اصغر اور ڈائریکٹر پیسک نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ سید احتشام مظہر اور ریجنل ڈائریکٹر پیسک وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں صنعتکاری کا عمل تیز کرکے صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے گزشتہ اڑھائی سال میں پنجاب کے صنعتی مراکز میں بہت سے نئے کارخانے لگنے سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے ہیں جبکہ مقامی صنعتکار بھی اپنی انڈسٹری کو وسعت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں انڈسٹریل اسٹیٹ 100فیصد کالونائز ہوچکی یہاں انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق نئی انڈسٹریل اسٹیٹ ناگزیر ہے، سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے جلد بنجر اراضی کی نشاندہی کرلی جائے گی، یہاں سرجیکل سٹی بھی بنایا جائے گا ، سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی آباد کاری کا معاملہ بھی جلد حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشت میں سیالکوٹ انڈسٹری کا اہم کردار ہے، انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے صدر اور دیگر عہدیداران نے سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں