مسلم لیگ کے MPAکرنل (ر) سردار ایوب گادھی قاتلانہ حملے میں زخمی، 4 افراد جاں بحق

مسلم لیگ کے MPAکرنل (ر) سردار ایوب گادھی قاتلانہ حملے میں زخمی، 4 افراد جاں بحق
Metro53

Metro53 - فیصل آباد (ویب ڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنکھ میں مسلم لیگ( ن) کے رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر) سردار ایوب گادھی قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔

کرنل (ر )سردار ایوب گادھی اپنے  گاؤں چک 184 گ ب میں ڈیرہ پر بیٹھے تھے کہ قاتلانہ حملہ ہوا۔ ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے بتایا ہے کہ اتوار کی شب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر) ایوب خان گادھی کے ڈیرے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

آر پی او نے مزید بتایا کہ مخالفین کی فائرنگ سے چار افراد ضیغم عباس، ندیم، حق نواز اور خالق داد جان سے گئے، جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر) سردار ایوب گادھی سمیت شہباز اور ریاض شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں بھی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں